پہلی پاکستانی انیمیٹدفلم ”تین بہادر“کا سیکوئل بنانے کا اعلان
منگل 24 نومبر 2015 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان کی پہلی اور کامیاب اینی میٹڈ فیچر فلم ”تین بہادر“کا سیکویل ”تین بہادر پارٹ ٹو“کے نام سے بنایا جائے گا۔وادی اینی میشنز کے اعلان کے مطابق ”تین بہادر“کا سیکویل بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے پہلے کی طرح کریکٹر سعدی کی آواز زوہیب خان،کامل کی آواز ہنزلہ شاہد ، دینو کی آواز بہروز سبزواری،پتیلی کی آواز باسم شازلی بنیں گے جب کہ حامد صدیقی اور چٹپاایک بار پھر گٹکا اور شکرہ کو آواز دیں گے۔
”تین بہادر پارٹ ٹو“میں اس بار اداکار اور موسیقار احمد علی بٹ کو بطور گولا اور علی گل پیر کو بطور تیلی جب کہ ثروت گیلانی سعدی کی ماں کی شکل میں نظر آئیں گی۔وادی اینی میشنز کے مطابق اداکر سلمان شاہد اس اینی میٹڈ فلم میں بابا بالم ،عریشہ بطور آمنہ،مصطفے چنگیزی بطورٹونی اور زیبا شہناز بطور پیرٹ کام کریں گی۔(جاری ہے)
اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ تین بہادر ہمارے لیے اہم منصوبہ ہے جو کہ ہمارا سرمایہ افتخار بھی ہے،میں چاہتی ہوں کہ کردار سعدی،کامل اورآمنہ اس ملک کے ہر بچے کے لیے بہادری اور بے خوفی کی علامت بن جائیں،انھوں نے بتایا کہ”تین بہادر پارٹ ٹو“کو دسمبر 2016 میں ریلیز کیا جائے گا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.