جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ویرات کوہلی
منگل 24 نومبر 2015 12:03
ناگپور ۔24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم پروٹیز کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پروٹیز کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-0 سے اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے۔(جاری ہے)
بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل ناگپور میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ بارش کی نظر ہوگیا تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ انکی ٹیم اگلے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.