اﷲ تعالیٰ جھو ٹ لیگ کی قیادت کو سچ بولنے کی توفیق دے ، عوام سے کیے گئے وعد ے پور ے کریں ‘اعجاز چوہدری
(ن) لیگ انتخابات سے پہلے عوام سے مہنگائی ، بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے وعدے کر تی ہے جب اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایم ایف اور امریکہ کی ڈکٹیشن پر عمل کر تی ہے‘پولیٹیکل سیکرٹری چیئرمین پی ٹی آئی
منگل 24 نومبر 2015 21:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ جھو ٹ لیگ کی قیادت کو سچ بولنے کی توفیق دے اور دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے عوام سے کیے گئے وعد ے پور ے کریں ،(ن) لیگ انتخابات سے پہلے عوام سے مہنگائی ، بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے وعدے کر تی ہے مگر جب اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایم ایف اور امریکہ کی ڈکٹیشن پر عمل کر تی ہے ۔
گزشتہ روزوزیراعظم کے بیا ن پر اپنے درعمل کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبہ میں (ن) لیگ کی حکومت ہے مگر اُن کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کارگردگی کے لحاظ سے ان کی حکومت صفر ہے ۔(جاری ہے)
(ن) لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے جب کہ تحریک انصاف کی مقبو لیت میں اضافہ ہو رہا ہے خیبر پختونواہ کی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صفے اول کا کردار ادا کیا ہے اورا ختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں یہ تحریک اانصاف اور (ن) لیگ کی پالیسیو ں میں زندہ مثال ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور عوام کیلئے خدمت کر رہی ہے جبکہ (ن) لیگ اپنے اقتدار ا اور قومی خزانے اور غریب عوام کے ٹیکسو ں کے پیسے سے مشہوری کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے ،پنجا ب میں پولیس کو سیا سی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جبکہ خیبر پختونواہ کی پولیس غیر سیا سی اور با اختیار ہے اور عوام کے جان وما ل کے تحفظ میں تما م صوبو ں سے نمایا ں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کو تحریک انصاف فوبیاََ ہو چکا ہے او ر ان سے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ، (ن) لیگ تما م تجربہ کار ٹیم سمیت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور میٹر و سمیت دیگر منصوبو ں میں کمیشن بنانے میں مصروف ہے اورعوامی مسا ئل کو حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو لودھراں میں کسان پیکج کیلئے چیک تقسیم کرنے کی اجازت دے رہا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کو انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسو ں کی اجازت نہیں دے رہا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہر ہ کر رہا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کر تے ہیں ۔ علا و ازاں اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میلے میں ہونے والے شرمناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور انہو ں نے مطالبہ کیا کہ میلے کی اجازت لینے والو ں اوراس کی اجازت دینے والو ں کو فوری طور گرفتا ر کیا جائے اور ان کے خلاف قانو نی کاروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دوبارہ ایسی گھٹیا حرکت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈی سی او اور مقامی انتظامیہ معطل کر شفاف انکو ئری کروائی جائے چاہیے کو ئی کتنا بھی بااثر ہو اسے اس کے کیے کی سزا ملنی چاہیے اور گڈگورننس کے دعوئیداروں کے منہ پر مظفر گڑھ کا شرمناک واقعہ ان کے منہ پر طما نچہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.