سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اﷲ علیہ کے عرس کے موقع پر 27نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
منگل 24 نومبر 2015 21:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اﷲ علیہ کے عرس کے موقع پر 27نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
(جاری ہے)
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27نومبر بروز جمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحم اﷲ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس کا اطلاق خود مختار کارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اﷲ علیہ کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبر کو سرکاری اور غیر سرکاری درسگاہیں بند رہیں گی ۔ جبکہ انٹر بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔27 نومبر بروز جمعہ کو ملتوی ہونے والے انٹر کے ضمنی امتحانات اب 11 دسمبر بروز جمعہ کو ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.