راولپنڈی،بینظیراسپتال میں نرس کی ہلاکت کا معمہ حل،مقتولہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

منگل 24 نومبر 2015 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء)راولپنڈی کے بینظیر اسپتال میں مردہ پائے جانے والی نرس کے کیس میں پیشرفت ہوئی تحقیقاتی رپورٹ میں ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

عندلیب زہرا نے بینظیر بھٹو اسپتال میں رات کی ڈیوٹی کی صبح آرام کیلئے واپس آئی تو کمرے میں بے ہوش پائی گئی نرس کو ایمرجنسی لیجایا گیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرس ذہنی دباؤ کا شکار تھی ۔

ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے پر پرنسپل نیسرزنش کی تھی۔ پولیس نینرس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا عندلیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کو کوئی بیماری نہیں تھی ۔ورثاء کا مطالبہ ہے کہ تفتیش میں قتل کے خدشے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔عندلیب کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقے جاتلی روانہ کر دی گئی ہے۔