لسبیلہ میں علاقائی و معاشرتی ترقی کے لیے سماجی تنظیم وانگ عظیم رونجھو کے سماجی مشن کو جاری رکھے گی اس سلسلے میں نوجوانوں کو متحرک کیا جارہاہے،وانگ کے اجلاس میں مقررین کا خطاب

منگل 24 نومبر 2015 22:43

وتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) لسبیلہ میں علاقائی و معاشرتی ترقی کے لیے سماجی تنظیم وانگ عظیم رونجھو کے سماجی مشن کو جاری رکھے گی ، سماجی تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو متحرک کیا جارہاہے ،وانگ کے اجلاس میں مقررین کا خطاب ،اجلاس میں محمد عظیم رونجھو ایجوکیشنل اسکالرشپ ایورڈ او ر سالانہ پروگرام بے بی شو کی تقریباب کے انعقاد کی منظوری تفصیلات کے مطابق لس بیلہ کی معروف سماجی تنظیم ویلفیئر ایسوسی ایشن فار نیوجنریشن وانگ لسبیلہ کی جنرل باڈی کے اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز گوٹھ احمد آباد وانگ میں منعقد کیا گیا جس میں وانگ کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وانگ کے صدر قیصر رونجھو نے برٹش کونسل کے تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ ایکٹو سٹیزن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا ہے پروجیکٹ کے زیراہتمام بیلہ کی مختلف یونین کونسل میں متحرک شہری ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں 140 کے قریب نوجوانوں کو ٹرینڈ کیا گیا جس کے ذریعے اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو داخل کروایا جارہاہے اس سلسلے میں پروجیکٹ ٹیم کی کارکردگی قابل قدر ہے اجلاس میں وانگ کے پریس سیکرٹری خلیل رونجھو نے اسکاٹش اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وانگ عظیم رونجھو ایجوکیشنل اسکالرشپ پروگرام کے تحت لسبیلہ کے مختلف اسکولوں کے ایک سو لائق اور مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیمی اسکالرشپ فراہم کرئیگی جس کی تقریب کا انعقاد دسمبر میں بیلہ شہرمیں کیا جائے گا جس کے لیے وانگ کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز اور غلام سرور پر مشتمل دو روکنی کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں سالانہ پروگرام بے بی شو منعقد کرنے کے حوالے سے 16 جنوری کی تاریخ کوفائنل کیا گیا جس کی کوآرڈنیشن اور نیٹ ورکینگ کے لیے عبدالقادر رونجھو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں ماہ دسمبر میں بیلہ ریسٹ ہاوس میں انسداد گٹکا سیمینارکے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا جس کے لیے رمیز رونجھو کو پروگرام آرگنائز مقرر کیا گیااس موقع پر دیگر شرکاء نے کابینہ کے کارکردگی پر اظہار اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں سماجی کارکنان کی ذمہ داریاں بہت حد تک بڑھ گی ہیں وانگ کی نوجوان ٹیم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے لسبیلہ کی علاقائی اور معاشرتی ترقی میں ہر ممکن کرادر اد کریں گے اور عظیم رونجھو کے فلاحی مشن و فلسفے پر چلتے ہوئے معاشرے کے باشعور افراد کو معاشرتی برائیوں کے خلاف متحد کریں گے اور موبلائیزشن و ایڈوکسی کے ہتھیار کے ذریعے اپنی جہد وجہد جاری رکھیں گے اجلاس میں وانگ کے سنیئر ممبران پروفیسر علی محمد رونجھو ،محمد امین رونجھو ، یار محمد رونجھو ،مولابخش رونجھو ،عبدالعزیز رونجھو ،رمیز رونجھو ،حق نوا ز ،حاجی محمد رحیم رونجھو ،خیر محمد رونجھو ،صدام رونجھو ،قمر احمد اور شکیل رونجھونے شرکت کی۔