ہمیں اکیسویں صدی میں علم، ہنر اور اعلیٰ کارکردگی کو زینہ بناکر ترقی کی منازل طے کرنی ہیں،منظوراحمدکاکڑ

تعلیم کے زیور سے آراستہ قوموں نے دورجدید کے تقاضوں سے نبردآزما ہوکر ترقی کی منازل طے کیں، صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر مختلف اقدامات کررہی ہے،تقریب سے خطاب

منگل 24 نومبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی منظوراحمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اکیسویں صدی میں علم، ہنر اور اعلیٰ کارکردگی کو زینہ بناکر ترقی کی منازل طے کرتی ہیں کیونکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ قوموں ن ہی دورجدید کے تقاضوں س نبردآزما ہوکر ترقی کی منازل طے کئے ہیں لہٰذا موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر مختلف اقدامات کررہی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شعبہء تعلیم کا بجٹ 24فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایم پی اے فنڈ سے حلقہ پی بی۔6 کے ہونہار پوزیشن ہولڈرز اسکول طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کے شرکاء میں ڈائریکٹر اسکولز محمد انور شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ عبدالمتین آفریدی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چلتن ٹاؤن گل محمد کاکڑ، حلقہ پی بی۔

6کے پارٹی آرگنائزر رحمت اﷲ صابرکے علاوہ محکمہ تعلیم کے آفیسران ، مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلبا وطالبات اور دیگر شامل تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں منظور احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ہمارے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے طلباء کو جدید طرز تعلیم کے حصول کے لئے جدید تعلیمی آلات فراہم کریں تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعبہء تعلیم پر عدم توجہی اور تعلیم بجٹ کم ہونے سے ہمارے طلباء کو ان سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا رحجان پرائیویٹ اسکولوں کی جانب ہوا اور ہمارے یہ سرکاری تعلیم ادارے زبوں حالی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں علاقہ معتبرین ودیگر ذمہ دار افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان اسکولوں کی مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں وہ عوامی نمائندوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے آفیسران کو بروقت اطلاع دیں تاکہ لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کی جاسکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسکولز محمدانور شاہ، ڈی ای او عبدالمتین آفریدی، گل محمد کاکڑ اور رحمت اﷲ صابر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ودیگر نے پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :