لیسکو کا بجلی کے بلوں کی تصحیح کیلئے آنے والے صارفین سے ”ٹیکنیکل فراڈ “ کا انکشاف
بدھ 25 نومبر 2015 13:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے گزشتہ ماہ کی ریڈنگ کے مطابق بھجوائے گئے بجلی کے بلوں کی تصحیح کیلئے آنے والے صارفین سے ”ٹیکنیکل فراڈ “ کا انکشاف ہوا ہے ،یونٹس کے استعمال کے مطابق لگائے گئے ٹیرف کو تصحیح کرتے وقت نظر انداز کر کے اوسطاًکمی کی جارہی ہے ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے استعمال کی گئی بجلی کے یونٹس کے مطابق فی یونٹ قیمت چارج کرتی ہیں جبکہ مختلف سیکٹرز کے لئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمتیں بھی مختلف ہیں ۔
لیسکو کی طرف سے صارفین کو نومبر کے بل نئی ریڈنگ کی بجائے گزشتہ ماہ لی گئی ریڈنگ کے تناسب سے بھجوائے گئے جس کے بعد صارفین بلوں کی تصحیح کے لئے واپڈا دفاتر کے چکر لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔(جاری ہے)
بجلی کے بلوں کی تصحیح کے دوران لیسکو کی طرف سے صارفین سے ٹیکنیکل فراڈ کاانکشاف ہوا ہے ۔بجلی کے بلوں میں موجودہ ریڈنگ کے مطابق کمی تو کی جارہی ہے لیکن اس میں ” سلیب “ٹیرف کو یکسر نظر انداز کر دیاگیا ہے اور بلوں میں اوسطاً کمی کی جارہی ہے ۔
دوسری طرف گزشتہ روز بھی بلوں کی تصحیح کے لئے آنے والوں کا انتہائی رش رہا ۔ بجلی کے بل کے ساتھ فوٹو کاپی مانگی جارہی ہے جبکہ بعض افراد موجودہ ریڈنگ کے دفاتر پہنچ رہے ہیں جنہیں فوٹو کاپی اور ریڈنگ کے لئے دوبارہ واپس جانا پڑ رہا ہے اور اس دوران کئی خواتین جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دیتی رہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.