روسی صدرکی آیت اﷲ خامنہ ای سے ملاقات ، شام میں دہشت گردوں کے خاتمے میں معاون ہوگی ، امریکہ ، چندعرب ممالک بشارالاسد حکومت ختم کرکے اسرائیل کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اسلامی انقلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لئے القاعدہ،طالبان اور داعش جیسے بدمعاش گرو پیدا کئے گئے
وفاق المدارس الشیعہ کے رہنما آیت اﷲ حافظ ریاض نجفی اور دیگر کا بیان
بدھ 25 نومبر 2015 21:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اﷲ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے روسی صدر پیوٹن کی ولی امرالمسلمین آیت اﷲ العظیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بدامنی پیدا کرنے والی قوتوں کے خلاف انسانی اور جمہوری حقوق کی پاسداری کرنے والی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
تاکہ دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں رہنماوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حاشیہ بردار چند عرب ممالک شام میں مداخلت کرکے خطے میں بدامنی پیدا کررہے ہیں۔جس کے لئے انہوں نے تکفیری دہشت گرد گروہوں کو فنڈنگ کی ، تاکہ بشارالاسد حکومت کو ختم کرکے ناجائز ریاست اسرائیل کو مضبوط کرسکیں۔(جاری ہے)
لیکن ان کے گھناونے خواب ایران اور اس کے اتحاد ممالک نے چکنا چور کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لئے القاعدہ،طالبان اور داعش جیسے انسانی، اسلامی اور اخلاقی قدروں سے عاری بدمعاش گرو پیدا کئے گئے ۔ جنہوں نے پوری دنیا کو بدامنی سے دوچار کردیا ہے۔ انہیں گروپوں نے اسلام کے نام پر اپنی مخصوص تکفیری سوچ کو پروان چڑھایا۔جس نے امن و سلامتی کے مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک جسارت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر س ہو، امریکہ ،سعودی عرب، پاکستان ،شام ، عراق یا برطانیہ کسی بھی ملک کے شہریوں کا قتل قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ مگر دہشت گردوں کا تعلق اسلام سے نہ جوڑ ا جائے، ایسے گھناونے اور غیر انسانی فعل کے مرتکب دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ کرائے کے قاتل ہیں۔ جنہوں نے صرف داڑھیاں رکھی ہوئی ہیں۔وہ اسلام کو سمجھنے سے قاصر خارجی گروہ ہیں۔ آیت اﷲ حافظ ریاض نجفی نے تمام مکاتب فکر کے علما سے متحدہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں سے اظہار لاتعلقی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو بھی دہشت گردی پھیلانے والوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ گرفتاریوں کے دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر انہیں سزائیں نہیں دی جاتیں اور نہ ہی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.