تحریک انصاف مبینہ دھاندلی زدہ چار حلقوں میں (ن) لیگ کی 3وکٹیں گرانے کے بعد حلقہ این اے 118کی چوتھی وکٹ گرانے میں ناکام، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے دھاندلی کی درخواست مسترد ، (ن) لیگ کے ملک ریاض کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا
بدھ 25 نومبر 2015 22:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف مبینہ دھاندلی زدہ چار حلقوں میں (ن) لیگ کی 3وکٹیں گرانے کے بعد حلقہ این اے 118کی چوتھی وکٹ گرانے میں ناکام رہی، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے دھاندلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ملک ریاض کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پنجاب سے چار حلقے کھولنے کامطالبہ کیا تھا جن میں لاہور سے سپیکر ایاز صادق کا حلقہ این اے 122وزیر ریلوے کا حلقہ این اے 125 اور (ن) لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار صدیق بلوچ کا حلقہ این اے 154لودھراں شامل تھے۔(جاری ہے)
ایناے 118کے علاوہ دیگر تینوں حلقوں میں انتخابی ٹربیونلز نے (ن) لیگ کے کامیاب امیدوار ایاز صادق، سعد رفیق اور صدیق بلوچ کی کامیابی کالعدم قرار دی تاہم این اے 118 میں ٹربیونل کا فیصلہ (ن) لیگ کے امیدوار ملک ریاض کے حق میں آیا، یوں تحریک انصاف ،(ن) لیگ کی مسلسل چوتھی وکٹ گرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ این اے 122میں ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق پی ٹی آئی کے علیم خان کو ہرا کر دوسری بار کامیاب ہوئے، این اے 125میں سپریم کورٹ نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سٹے آرڈر دے رکھا ہے اور این اے 154لودھراں میں 23دسمبر کو دوبارہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.