کینیا میں کرپشن پر 5 وزارء برطرف
بدھ 25 نومبر 2015 22:45
نیروبی ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا نے کرپشن سکینڈلز میں ملوث 5 وزارء کو برطرف کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا میں بدعنوانی پر تنقید میں حالیہ عرصہ میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق صدر اوہورو کینیاتا نے بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے اور کرپشن سکینڈلز میں ملوث 5 وزراء کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ایک وزیر نے اپنی وزارت میں اخراجات میں خورد برد کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے وزیر نے ایک ٹیلی ویژن 17 ہزار600 ڈالر اور 20 بال پوائنٹس کے باکس 85 ڈالر فی باکس کے حساب سے خریدے۔ رپورٹ کے مطابق جن وزراء کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے ان میں وزیر زراعت ، توانائی، لیبر، لینڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزراء شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.