وزارت ریلوے میں 11 ہزار 845خالی آسامیاں موجود ہیں، اب تک 1477آسامیاں مشتہر کی گئیں
قومی اسمبلی میں وزارت ریلوے کے پیش کردہ تحریری جواب میں انکشاف
جمعرات 26 نومبر 2015 13:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں وزارت ریلوے کے پیش کردہ تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ وزارت ریلوے میں 11 ہزار 845خالی آسامیاں موجود ہیں،جن میں سے اب تک 1477آسامیاں مشتہر کی گئیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے عاشق حسین شاہ نے ایوان کو بتایا کہ نوکریاں وہاں دی جا رہی ہیں، جہاں ضرورت ہے، صوبوں کا وزارت ریلوے میں کوئی کوٹہ نہیں ہے، ریلوے میں ڈویژن ہے اور ڈویژنز کے مطابق کوٹہ ہوتا ہے، سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ ریلوے میں صوبوں کا کوٹہ ہوتا ہے، میرے دور وزارت میں ریلوے ملازمین کے بچوں کی تقرری کیلئے 30فیصد کوٹہ مختص تھا اب 20فیصد کوٹہ ہے، عاشق حسین شاہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ 1477آسامیوں پر بھرتی کیلئے ریلوے این ٹی ایس کے ذریعے امیدواروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا۔
(جاری ہے)
شفقت محمود نے کہا کہ کوئلے کا زیادہ استعمال گلوبل وارمنگ کا موجب ہے۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامدنے کہا کہ پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں بہت کم حصہ ہے مگر متاثر سب سے زیادہ ہو رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک کا اس میں سب سے زیادہ ہے مگر ترقی پذیر ممالک کو بھی اس کا حصہ سمجھا جاتا ہے، کوئلے سے توانائی کے منصوبے سے زیادہ نقصان نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و لوک ورثہ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا ہے اور فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان آ گئی ہے، فلم انڈسٹری کو زندہ کرنے کیلئے سینما انڈسٹری کو بحال کرنا تھا اور 7سال سے اب نئے سینما بن رہے ہیں اور سینما انڈسٹری کے فروغ کیلئے تفریحی ٹیکس /انٹرٹینمنٹ ٹیکس کو ختم کیا گیا، فلم بنانے کیلئے رجسٹریشن کے نام پر ایک لاکھ لیا جاتا تھا اب ایسے 25ہزار کر دیا گیا ہے، فلم سنسر بورڈ کی جانب سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ پمز میں زچہ بچہ کیلئے علیحدہ ہسپتال ہے جو جاپانی حکومت کے تعاون سے بنایا گیا اور پولی کلینک میں بھی زچہ بچہ کا علیحدہ سنٹر قائم کیا گیا ہے، رواں مالی سال میں ایک ارب روپے کی رقم سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے مختص کی گئی ہے، اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے 2030آسامیوں پر بھرتی ہو گی، اس کی سمری ارسال کر دی ہے، 132آسامیوں پر ترجیحی بنیادوں پر بھرتی ہو گی۔ صاحبزادہ طارق نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے مسائل کو قائمہ کمیٹیوں کو بھیجے جائیں۔ نعیمہ کشور نے کہا کہ طلباء سے بھاری فیس وصول کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.