اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیابیطس آگاہی واک
جمعرات 26 نومبر 2015 16:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) ذیابیطسکے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے کے اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیا بیطس آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا‘ جس میں اخوت ہیلتھ سروسز سے ڈاکٹر طاہر رسول ، ڈاکٹر مہوش رشید ، پروگرام کوارڈینیٹر مسزروبی ، شبینہ نسیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے چیئرمین توصیف رضا، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عدیل عباس ، ڈائریکٹر عامر ظفر، مینیجنگ ڈائریکٹر ڈائریکٹر عمران بٹ، ضیاء عتیق ، شاہ نواز بیگ کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔
اس موقع پر اخوت ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہائی نون عملے کی شوگر ٹیسٹ کی گئی اورغذائی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معائنہ بھی کیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر رسول نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ لوگوں کو چیک اپ کرنے والوں کا بھی چیک اپ ہونا چائیے۔ ہائی نون لیبارٹریز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ادارے اپنے ورکرز کی صحت عامہ کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہائی نون کا یہ قدم قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں وباء کی طرح پھیل رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائدلوگ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔ ڈاکٹر عمران بٹ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورزش اور متوازن غذا کے ذریعے نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے خلاف جنگ جیت بھی سکتے ہیں کیو نکہ کم غذا آپ کھاتے ہیں جبکہ زیادہ کھانا آپ کو کھا جاتا ہے ۔ڈاکٹر عدیل عباس نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا ۔ چیئرمین توصیف رضانے شوگر کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور فیصلہ سازی کا اختیار رکھنے والے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس کر مرض کو کنٹرول کرنے میں مثالی کردار ادا کریں۔ ضیاء عتیق نے کہا کہ شوگر کے خلاف جنگ اکیلا ادارہ نہیں جیت سکتا ہمیں متحد ہو کر اس پر کام کرنا ہو گا۔ ہمیں شوگر کا علاج صرف مستند معالج سے ہی کروانا چاہیے۔ واک میں اخوت ہیلتھ سروسز کی ٹیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے افراد اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے اور غبارے پکڑے ہوئے تھے اورہوا میں کبوتر اور غبارے بھی چھوڑے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.