کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،قاری محمد عثمان
جب تک پولنگ پر فوج کے جوان نہیں ہوں گے انتخابات حسب سابق یکطرفہ ہوں گے،نائب امیر جمعیت علماء اسلام
جمعرات 26 نومبر 2015 19:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ جب تک پولنگ پر فوج کے جوان نہیں ہوں گے انتخابات حسب سابق یکطرفہ ہوں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے میدان میں ہیں۔ اگر اہل کراچی نے صالح قیادت کا انتخاب نہ کیا تو شہر کی بحرانی کیفیت ختم نہیں ہوگی۔
وہ جامعہ محمودیہ میراں ناکہ میں مولانا نور الحق کے بھائی کی تعزیت ، کراچی ضلع ملیر کی مختلف یوسیز : مظفر آباد کالونی ، لانڈھی ، قائد آبادہسپتال چورنگی، اور کراچی ضلع غربی :پٹھان کالونی ، سائٹ میں کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
ان اجتماعات میں مولانا احسان اﷲ ٹکروی ، مفتی عبدالمنعم ، قاری عزیز الرحمن ہزاروی ، ملک محمد تاج، الیاس خان ، قاری علی الرحمن ،مولانا عمر صادق ، سید اکبر شاہ ، مولانا عبداللطیف ، قاری نورالرحیم اور دیگر امیدواروں اور رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
قاری محمد عثمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ابتدائی اور نچلے سطح پر حقیقی تبدیلی لانے کے لئے حق اور باطل کا معرکہ ہے اگر قوم نے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صالح قیادت کا انتخاب کیا تو کراچی ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ اور اگر ذمہ داری کا ثبوت نہ دیا تو پھر ننگی تہذیب کو ملک پر مسلط کرنے والی قوتیں چھاجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس سے لیبرل اور برہنہ پاکستان بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست 2014سے پاکستان میں جس ننگی تہذیب کا آغاز ہوا تھا وہ اب شہر میں پھیل رہی ہے۔ننگی سونامی کا عملی مظاہرہ 24نومبر کو ضلع مظفر گھڑ کے ایک میلہ میں برہنہ ڈانس میں کیا گیا ہے۔ قاری محمد عثمان نے مزید کہا کہ اگر گلی کوچوں کے انتخابات میں عوام نے صالح قیادت کا انتخاب نہ کیا تو پھر ہر گلی میں ننگی تہذیب سر اٹھائے گی۔جس سے نہ پاکستان کا اسلامی تشخص ختم ہو کر رہ جائے گا بلکہ عذاب الہی کو اعلانیہ دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صالح قیادت ہی عوامی مسائل کو حل کرسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.