فلمسٹار ثناء نے بھارتی انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کو دہشت گرد قرار دیدیا
جمعہ 27 نومبر 2015 13:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) فلمسٹار ثناء نے بھارتی انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ، برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ( یوسف خان ) ، سلمان خان ، عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے فنکاروں کے ساتھ شیو سینا نے جس طرح کی زبان درازی کی اور ان کے خلاف زہر اگلا اس سے ثابت ہو گیا کہ بھارت میں صرف اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کی عزت ہے ۔
” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عالمی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی ۔(جاری ہے)
اس پر خاموشی ایک بڑا جرم ہے اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموشی کی وجہ سے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ثناء نے کہا کہ جہاں کہیں بھی انسانی حقوق اور انسانیت کی تذلیل ہو گی میں ہمیشہ ان مظلوم لوگوں کے ساتھ آواز بلند کرتی رہوں گی ۔
میں کبھی نہیں کہوں گی کہ بھارتی سٹار ملک چھوڑ کر پاکستان آجائیں ، بھارت ان کا گھر ہے اور کسی کو اجازت نہیں کہ وہ کسی کو اپنے گھر سے بے دخل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کروں گی جب تک بھارتی انتہاء پسند اپنے جارحانہ رویے پر معافی نہیں مانگتے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.