واٹربورڈ اور پانی مافیا کی ملی بھگت سے شیرشاہ کے عوام گذشتہ دوسالوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں،قاری محمد عثمان
جمعہ 27 نومبر 2015 18:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمدعثمان نے کہاکہ واٹربورڈ اور پانی مافیا کی ملی بھگت سے شیرشاہ کے عوام گذشتہ دوسالوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔روز اول سے جاری سسٹم کو تبدیل کرکے بدترین ظلم کیا جارہاہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ اپنے گذشتہ دونوں پیشروؤں کے دور میں کی جانیوالی عوام دشمن پالیسی پر نظر ثانی کرکے شیرشاہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کا نوٹس لیکر سابقہ شیڈول اور سسٹم کو بحال کریں۔
قاری محمد عثمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید سے ملاقات،ایم ڈی واٹر بورڈ نے قاری محمد عثمان کو شیرشاہ کے پانی کی سپلائی کے سابقہ سسٹم کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کسی بھی علاقے کی عوام کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔(جاری ہے)
گذشتہ دور میں ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائیگام اور علاقے سے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کی مہم کو بھی جلد دوبارہ شروع کرایا جائیگا۔
قاری محمد عثمان نے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی جہاں سے کچھ ملنے کی امید ہو اسکا حصول ہی حکمرانوں اور انکے مقرر کردہ نمائندوں کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مصباح الدین فرید پرانے اور شہریوں کے مسائل کو سمجھنے والے اچھے انسان ہیں،اگر انہوں نے بھی اپنے وعدے پر جلد عمل درآمد نہ کرایا تو پھر سڑکوں پر نکلنا شہریوں کی مجبوری ہوگی۔علاوہ ازیں شیرشاہ کالونی میں یونین کونسل کے چئیرمین کے متقی امیدوار مفتی حبیب الرحمن ،جنرل کونسلر ڈاکٹر اکبر خان اور خان تاج کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیرشاہ کی عوام اپنے دیرینی مسائل کے حل کیلئے مفتی حبیب الرحمن اور انکے پینل کو کامیاب کرنے کیلئے5دسمبرکو کتاب پر مہر لگاکر یہ ثابت کردیں کہ شیرشاہ کے عوام برہنہ اور لبرل پاکستان والوں کو مسترد کرکے اپنا تعلق کتاب سے جوڑیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.