علم سے ہی فکر و آگہی کے نئے در وا ہوتے ہیں ،محمد عثمان
تعلیم کے بل بوتے پر ہی اقوام عالم کے صفوں میں اپنا منفرد مقام بنایا جا سکتا ہے،ڈی سی او حافظ آباد
جمعہ 27 نومبر 2015 22:15
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے کہا ہے کہ علم سے ہی فکر و آگہی کے نئے در وا ہوتے ہیں اور تعلیم کے بل بوتے پر ہی اقوام عالم کے صفوں میں اپنا منفرد مقام بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی وحی کے ذریعے بھی خالق کائنات نے علم کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور نبی کریم ﷺ نے علم کے حصول کو ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے لازم قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خاندان کی خوشحالی اعلیٰ تعلیم اور مروجہ علوم کے حصول کے ساتھ مشروط ہے اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں۔انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ پبلک سکول پنڈی بھٹیاں کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اے سی پنڈی بھٹیاں میڈم سروش فاطمہ شیرازی ،جی اے آر سعید احمد خان ،والدین ،اساتذہ ،معززین اور طلباء و طالبات نے تقریب میں شرکت کی۔
ڈی سی او نے کہا کہ ڈی پی ایس کے پنڈی بھٹیاں میں قیام سے سستی اور معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچے بھی جدید تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی سروش فاطمہ اور جی اے آر سعید احمد خان نے بھی پنڈی بھٹیاں میں ڈی پی ایس کے قیام کو معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس کا تمام کریڈیٹ ڈی سی او کو جاتا ہے ۔انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بچوں کی تعلیم اور انکی اخلاقی تربیت کے حوالہ سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ان پر فرض ہے کہ وہ بچوں کی کردار سازی کو خصوصی اہمیت دیکر انہیں ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کے قابل بنائیں۔ڈی سی او نے اس موقع پر سکول کا درجہ پرائمری سے مڈل تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا ۔بعد ازاں ڈی سی او نے پبلک پارک میں قائم لائبریری اور تحصیل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور لائبریری کی توسیع اور اسکی تزئین و آرائش کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.