داعش نے ویڈیو میں تائیوان کو آزاد ملک دکھاکر چین کو آگ بگولہ کردیا
جمعہ 27 نومبر 2015 23:00
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) شدت پسند تنظیم داعش پہلے ہی چین کے ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کرچکی ہے اور اب اس نے چین کو سخت مشتعل کرنے والا ایک اور اقدام کرتے ہوئے تائیوان کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق داعش نے اپنی ایک تازہ ترین ویڈیو میں ان ممالک کے پرچم دکھائے ہیں کہ جنہیں یہ تنظیم اپنا دشمن تصور کرتی ہے۔
ان پرچموں میں تائیوان کا پرچم بھی شامل ہے، جسے چین آزاد ریاست تسلیم نہیں کرتا بلکہ اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔(جاری ہے)
تائیوان کی سنٹرل نیوز ایجنسی نے داعش کی طرف سے تائیوان کو اچانک تسلیم کئے جانے کو امریکی صدر باراک اوباما کے گزشتہ ہفتے ایک بیان سے ملتا جلتا قرار دیا، جس میں امریکی صدر نے تائیوان کو داعش کے خلاف اتحاد میں شامل ایشیا پیسفک کا ملک قرار دیا تھا۔تائیوان اپنی آزاد حیثیت منوانے کے لئے گزشتہ کئی دہائیوں سے کوشاں ہے لیکن داعش نے اسے آناً فاناً ہی ایک آزاد ملک کا درجہ دے دیا ، البتہ اس اعزاز پر تائیوان کو خوشی کی بجائے شدید پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ داعش کی دھمکی کے بعد تائیوان میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت ترین کردئیے گئے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.