کینیڈین ملکہ حسن کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت سے روک دیا گیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:08
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کے لیے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی حسینہ کا کہنا ہے کہ اْنھیں ہانگ کانگ سے چین کے شہر جانے کے لیے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا جہاں اِس سال کی مِس ورلڈ کی تقریب منعقد ہونی ہے۔چین میں پیدا ہونے والی 25 سالہ انستازیا لِن کا کہنا ہے کہ اْنھیں مس ورلڈ کے مقابلے میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں دیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ وہ ویزا کے لیے درخواست نہیں دے سکتی ہیں۔
اجازت نہ ملنے پر مِس لن نے ہانگ کانگ کے راستے چین کے شہر سانیا جانے کی کوشش کی، کیونکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو وہاں سے ویزا لگوانے کی اجازت ہے۔لِن نے الزام لگایا ہے کہ اْن پر پابندی اْن کی انسانی حقوق کے لیے چلائی جانی والی مہم کے باعث لگائی گئی ہے۔(جاری ہے)
اْنھوں نے چین میں ’ظلم اور سینسر شپ‘ پر شدید تنقید کی تھی۔ لِن فلان گونگ کے نظریے کی پیروکار ہیں اور یہ وہ روحانی تحریک ہے جسے چین میں مسلک یا عقیدہ سمجھا جاتا ہے اور اِس پر پابندی ہے۔
عالمی مقابلہ حسن 19 دسمبر کو سانیا میں سمندر کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر ہونا ہے۔جب لِن نے پہلی بار یہ کہا تھا کہ اْنھیں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے تو بی بی سی نے مقابلہ حسن کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اْن کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیامزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.