امین فہیم کا انتقال ‘الیکشن کمیشن کا این اے 218 میں 18جنوری 2016ء کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218مٹیاری ‘ حیدر آباد میں 18جنوری 2016ء کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
آئین کے آرٹیکل 224کی شق چار اور آرٹیکل (3)218اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کے سیکشن 108کے تحت جاری شیڈول کے مطابق سات دسمبر کو ریٹرننگ افسرپبلک نوٹس جاری کریگا ۔
دس اور گیارہ دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائینگے ۔16اور 17دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ۔21دسمبر تک کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلوں کی آخری تاریخ 23دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔28دسمبر تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔29دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری ہوگی اور اٹھارہ جنوری کو پولنگ ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.