بھارت میں انتہا پسند جماعت کی حکومت نے ہندوستان کا سیکولر چہرہ داغ دار کر دیا؛وزیر ریلوے سعد رفیق
ہفتہ 28 نومبر 2015 16:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند جماعت کی حکومت ہے۔ ہندوستان کا سیکولر چہرہ داغ دار ہو گیا ہے‘ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے‘ کھیل کو سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہئے‘ بھارت اگر سریز کا حامی ہے تو پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے‘ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء کے آخر تک بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ آصف زرداری اور پرویز مشرف نے اگر کوئی کام کیا ہوتا تو آج بجلی کا بحران نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنوں سے اس قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔(جاری ہے)
عمران خان کو دھرنوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالت بہتر ہو رہی ہے۔ کراچی میں بھتہ خوروں کو پناہ نہیں مل رہی اور کراچی میں بعض جماعتوں کو تحفظات ہیں وہ جلد دور کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتہا پسند جماعت کی حکومت ہے۔ بھارت کو اپنا رویہ درست کرتے ہوئے یہ سوچنا چاہئے کہ ہمسائے بدلے نہیں جا سکتے ہیں۔ بھارتی سول سوسائٹی کو یہ سوچنا چاہئے کہ نفرت انگیزی کی بناء پر کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سریز ہونی چاہئے اگر بھارت کرکٹ سریز کھیلنے پر آمادہ ہے تو پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کھیل کو سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ایک ایک دہشت گرد کا پیچھا کریں گے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کو کہیں بھی پناہ نہیں لینے دیں گے۔ دہشت گردی کا صفایا کر کے اس ملک کو امن کا تحفہ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.