پٹھوں کا کھچاؤ : چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل غیر معینہ مدت کی رخصت پر چلے گئے
ہفتہ 28 نومبر 2015 16:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ا ے) کے چیئرمین معروف افضل پٹھوں کے کھچاؤ کے باعث غیر معینہ مدت کی رخصت پر چلے گئے ، ڈاکٹر طارق فضل کو بریفنگ نہ دینے کیلئے اور نئے وزیر مملکت کے ساتھ کام نہ کرنے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لی ۔ معتبر ذرائع کا دعویٰ ۔ آن لائن کو معتبر ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی ڈی اے کو کیبنٹ ڈویژن سے نکال کر کیڈ کے ماتحت کرنے اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزیر مملکت بنائے جانے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور چیئرمین سی ڈی اے پٹھوں کے کھچاؤ کا بہنہ بنا کر غیر معینہ مدت کیلئے رخصت لیکر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں ۔
ذرائع نے مزید آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ تک ڈاکٹر طارق فضل چوہدری جتنی دفعہ بھی اپنے ذاتی اوردیگر کاموں کیلئے چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات کیلئے آئے تو چیئرمین سی ڈی اے نے نہ صرف ان سے ملاقات کرنے سے کتراتے رہے بلکہ اپنے پی ایس کے ذریعے انہیں پیغام دیتے تھے کہ آپ میرے ڈائریکٹر سٹاف سے ملاقات کرلیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے سیاسی کرداروں سے بیزار چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم سے مزید بطور چیئرمین سی ڈی اے کام کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے اور اسی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے رخصت لے لی ہے
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.