پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعزازمیں کینبرامیں انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ مسلسل دوسری بار جیت لیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:11
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل دیفنس چیلنج کپ 2015 آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 16 سے 28 نومبر تک کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ ٹی 20 اور ون ڈے لیگ فارمیٹ پر کھیلا گیاجس میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار ٹیموں نے آسٹریلیا، دو نے نیوزی لینڈ اور ایک ایک ٹیم نے برطانیہ، فجی ، ملائشیا اور پاکستان سے شرکت کی۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزار پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کے حصہ میں آیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاک بحریہ کی ٹیم نے اپنے تمام 4ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچ جیت لیے۔ بعدازاں سیمی فائنل میں رائل آسٹریلین نیوی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کینمبرا کے مناکا اوول گراونڈ میں پاک بحریہ اور ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ۔
پاک بحریہ کی ٹیم نے ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر لی جبکہ ابھی 10 کھلاڑی اور 16 اوورز باقی تھے۔ عمران علی WIT-I کو ٹورنمنٹ کا بہترین باؤلر اور اویس احمد رحمانی CPO/PTI کوبہترین بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان آمڈ فورسسز ٹیم 2012 میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ کی بھی فاتح تھی اور پاک بحریہ کی ٹیم پاکستان کی مسلح افواج کے اعزاز کے دفاع میں مسلسل دوسری بار بھی کامیاب رہی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.