مولانا تاج محمد حنفی کی گرفتاری اور90 دن کا ریمانڈ ریاستی ظلم ، اہلسنت عوام میں اشتعال کالاوا پھٹ سکتا ہے،رہنماؤں کا تربیتی کنونشن سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 23:09
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)اہلسنت والجماعت رہنماؤں نے کہا ہے کہ مولانااورنگزیب فاروقی کی تمام مقدمات میں ضمانت اور براہت کے باوجود رہانہ کیاجانا اورمولانا تاج محمد حنفی کی گرفتاری اور90 دن کا ریمانڈ ریاستی ظلم ہے جسکی وجہ سے اہلسنت عوام میں اشتعال کالاوا پھٹ سکتا ہے ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت صوبہ سندھ کے نائب صدر مولانا عبداللہ سندھی ، صدراہلسنت کوئٹہ مولاناقاری عبدالولی فاروقی ، صدرضلع پشین مولانارمضان فاروقی، مفتی سمیع اللہ اورمولاناعبدالوارث فاروقی نے صدیق اکبریونٹ کلی حاجزئی میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحابہ اکرام کا دفاع ہم تنظیمی کام سمجھ کرنہیں کرتے بلکہ ایمان سمجھ کرکرتے ہیں دفاع صحابہ کے کام پردی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہمیں امید ہے کہ ہماراخون بہت جلد رنگ لائے گا انہوں نے کہا کہ امن کے داعی مولانا تاج محمد حنفی کی گرفتاری اورریمانڈ ہمیں ہمارے پرامن پالیسی پرقائم رہنے کی سزا ء کے مترادف ہے جبکہ مجلس وحدت کے جنرل سیکرٹری امین شہیدی دہشت گردی کے کئے واقعات میں ملوث اور مطلوب ہے پر آج تک قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھ اس دہشت گرد کے گریبان تک نہیں پہنچ رہے جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ یہ سلوک کسی کے اشارے پر کیا جارہا ہے
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.