پاکستان آرمی سپورٹس بیسڈ اچیومنٹ نیٹ ورک (پاسبان) کے تحت سپورٹس ایوینٹس کی تحصیل و ضلع کی سطح پر سکولوں و کالجز میں کامیاب تکمیل اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔ بریگیڈئرثاقب جہانگیر مرزا
اتوار 29 نومبر 2015 13:31
بھکر۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان آرمی سپورٹس بیسڈ اچیومنٹ نیٹ ورک (پاسبان) کے تحت سپورٹس ایوینٹس کی تحصیل و ضلع کی سطح پر سکولوں اور کالجز میں کامیاب تکمیل اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے اور ضلع کیلئے یہ اعزاز ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم ،کالج ایجوکیشن کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سمیت جملہ معاون شعبوں کی کارکردگی اور اشتراک و تعاون کی بدولت ممکن ہوا ۔
یہ بات بریگیڈئرثاقب جہانگیر مرزا نے دورہ بھکر کے موقع پر ڈی سی او آفس میں منعقدہ ایک بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈی سی او احمد مستجاب کرامت ،اے ڈی سی حافظ احمد طارق ،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز محمد اسد ،ای ڈی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ،ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
بریگیڈئر ثاقب جہانگیر مرزا کو دی گئی بریفنگ میں پاسبا ن سپورٹس ایوینٹس کے تحصیل و ضلعی سطح کے مقابلوں میں شریک ٹیموں کی کارکردگی اور ڈویژنل سطح کے بھکر میں منعقد ہونے والے دو ایوینٹس کیلئے تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین ڈویژنل سطح کے والی بال اور فٹ بال میچز بھکر میں منعقد ہونگے بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ثاقب نے تحصیل و ضلع سطح کے پاسبان سپورٹس ایوینٹس کے بہترین انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ ڈویژنل سطح کے آئندہ مقابلوں میں بھی متعلقہ شعبوں کی ایسی ہی مثالی کارکردگی سامنے آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.