دو روزہ امریکہ۔ پاک بزنس کانفرنس یکم دسمبر سے واشنگٹن میں شروع ہوگی
اتوار 29 نومبر 2015 14:42
واشنگٹن ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) یوایس ایڈ کے زیر اہتمام دو روزہ امریکہ۔ پاک بزنس کانفرنس یکم دسمبر سے واشنگٹن میں شروع ہوگی جس کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے شروع ہونے والی یہ کانفرنس واشنگٹن میں واقع، یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہوگی جس میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے والے امریکی، بین الاقوامی اور پاکستانی ماہرین و سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں یوایس ایڈ کے افغانستان اور پاکستان کے امور کے بارے میں ایڈمنسٹریٹر کے اسسٹنٹ لیری سیمپلر، پاکستان کے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی افتتاحی خطاب کریں گے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان اور سفیر رچرڈ اولسن، پاکستان کے وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلی حکام بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف توانائی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہیں۔ان کے وژن کے مطابق ملک میں توانائی کی پیداوار 2030 ء تک تقریبا دوگنا ہوجانے کا امکان ہے۔اس کانفرنس سے ملک میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.