شام میں باغیوں کے حملوں میں خامنہ ای کے بعض مقربین سمیت ایرانی فوج کے متعدد سینئر افسران ہلاک
حالیہ ایام میں ایران نے شام میں اپنی مداخلت کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے،امریکی حکام
اتوار 29 نومبر 2015 16:23
تہران/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) شام کے محاذ جنگ پر لڑائی کے دوران باغیوں کے حملوں میں ایرانی فوج کے متعدد سینئر افسران ہلاک ہو گئے ،دوسری جانب امریکی حکام نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران نے شام میں اپنی مداخلت کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے محاذ جنگ پر لڑائی کے دوران باغیوں کے حملوں میں ایرانی فوج کے متعدد سینئر افسران ہلاک ہو گئے ہیں جن میں فوج کے سینئر افسران اور سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کے بعض مقربین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر فوجی عہدیداروں کی شام میں ہلاکت کی خبر پر تہران میں سخت غم اور صدمے کی کیفیت ہے۔ تاہم مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں شام میں باغیوں کے حملوں میں 67 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان میں بعض سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ادھر امریکی اخبار" واشنگٹن پوسٹ" نے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے تہران نے شام کے محاذ جنگ میں اپنی مداخلت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
علی فونی کا کہنا ہے جب سے روس نے شام میں اعلانیہ اپنی فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے ایران نے بھی اپنی مداخلت اور توسیع کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ایران، شام میں مقدس مقامات کے دفاع کی آڑ میں شیعہ جنگجوؤں کو اس جنگ میں جھونک رہا ہے۔امریکی حکام کے اندازوں کے مطابق شام میں جاری لڑائی میں اب تک 2000 ایرانی فوجی اور نیم فوجی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب سے روس نے شام میں بشارالاسد کے دفاع میں فوجیں اتاری ہیں تب سے ایرانی جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.