نائن الیون پر دنیا بھر کے مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے،ڈونلڈ ٹرمپ۔۔
امریکا میں بسنے والے مسلمانوں کا ایک الگ ڈیٹا بیس بنایا جانا چاہیے، ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار
اتوار 29 نومبر 2015 18:07
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اشتعال انگیز بیان بازی کو ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمان خوشی سے دیوانے‘ ہو گئے تھے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر سیرا سوٹا میں اپنے حامیوں کے ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرپ نے کہا کہ ”ہر شخص اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ نائن الیون واقعے پر پوری دنیا میں مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے تھے۔
“جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار کی وجہ سے بے پناہ دولت کمانے والے ٹرمپ رواں ماہ کے آغاز پر اپنے اس بیان کی بناء پر ہدفِ تنقید بنے تھے کہ امریکا میں بسنے والے عربوں اور مسلمانوں نے ان دہشت گردانہ حملوں پر جشن منایا تھا۔ ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے بعد اپنے ایک بیان میں اس امر کی بھی وکالت کی تھی کہ امریکا میں بسنے والے مسلمانوں کا ایک الگ ڈیٹا بیس بنایا جانا چاہیے، ویسا ہی جیسا کہ نازی سوشلسٹوں کے دورِ حکومت میں یہودیوں کا بنایا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.