یمن ، سعودی سرحد کے قریب شمالی صوبے میں فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے سربراہ کا بھائی ہلاک
اتوار 29 نومبر 2015 21:47
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) یمن کی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابراہیم بدرالدین الحوثی سمیت باغی ملیشیا کے نو قائدین شمال مغربی شہر صعدہ کے علاقے آل صیفی میں اتوار کو فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔
حوثی باغی یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کے خلاف لڑرہے ہیں اور ان کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد فضائی حملے کررہا ہے۔صعدہ حوثی باغیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے جنوبی ساحلی علاقے میں دو چھوٹی کشتیوں کو بمباری میں نشانہ بنایا تھا۔(جاری ہے)
ان کشتیوں پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے لیے ہتھیار لے جائے جارہے تھے۔
یمنی صدر کی وفادار فورسز نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی مدد سے گذشتہ ہفتے جنوب مغربی صوبے تعز میں حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی تھی۔حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں نے گذشتہ چند ماہ سے تعز شہر کا محاصرہ کررکھا ہے لیکن یمنی فوج اور عرب اتحادی ان کا یہ محاصرہ ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.