امریکی نائب صدرکے دورہ روم پروی آئی پی پروٹوکول نے کراچی کی یاد تازہ کردی،مقامی اخبار،نائب امریکی صدر جوبائیڈن کے سیاحتی مقامات کے دورے کے موقع پر شہر بھر کی سڑکوں کو بند کردیا گیا
اتوار 29 نومبر 2015 22:45
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) پاکستان کے معاشی حب کراچی میں اگرکوئی غیرملکی آجائے تو سڑکوں کو بندکرنا اور نظام زندگی مفلوج کردینا کوئی نئی بات نہیں لیکن ایسا ہی کچھ روم میں بھی دیکھا گیا جہاں شہری اس پر سیخ پا ہوگئے اورانہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کو کراچی سے تعبیر کردیا۔امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے دورہ روم کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر کے مہنگے ترین علاقے میں شاپنگ کی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، جوبائیڈن کے دورے کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور ان کے راستے میں آنے والی ہر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
گھنٹوں سڑکوں پرراستے کھلنے کا انتظار کرنے والے شہری بلبلا اٹھے اور انہوں نے حکومتی اس اقدام کی شدید مخالفت کی اوراس پرناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔(جاری ہے)
یہاں تک کہ ایک اخبار نے اگلے روز وی آئی پی پروٹوکول کی خبرپر سرخی سجائی کہ “کیا روم کو کراچی سمجھ لیا”۔اخبارنے امریکی نائب صدر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جوبائیڈن کے دورے کے موقع پرعوام کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسا نوآبادیاتی دنیا کے کسی بھی دارالخلافہ کے ساتھ کیا جاتا ہے جہاں غیرملکی شخصیات کو سہولت فراہم کرنے کے نام پر کاروبار زندگی مفلوج کردیا جاتا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ جو بائیڈن اوران کی اہلیہ کو وِیا دائے کونڈوٹی کے علاقے میں فیشن بوتیک میں جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد امریکی فوج اوراطالوی پولیس کے بھاری اسلحے سے لیس سپاہیوں نے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو شاپنگ اسٹریٹ کی طرف جانے سے بھی روک دیا ایسا بوگوٹا یا کراچی میں ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.