میرے پاس دینے کے لیے کوئی انکم سپورٹ کارڈ یا وزارت نہیں ہے ، مجھے عوام تک پارٹی منشور پہنچانے سے روکا جارہا ہے‘عمران خان
عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 122کے دوبارہ الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہا کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں انہیں پابند کرکے حکومت کو فری ہینڈ دیا جارہا ہے۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ میرے پاس دینے کے لیے کوئی انکم سپورٹ کارڈ یا وزارت نہیں ہے ، مجھے عوام تک پارٹی منشور پہنچانے سے روکا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام سے بطور پارٹی سربراہ رابطے پر میرے خلاف تین مقدمے درج ہوچکے ہیں،عوام بے وقوف نہیں ، انتخابی مہم میں انہیں پابند کرکے حکومت کو فری ہینڈ دیا جارہا ہے۔
عمران خان نے اس موقع پر سوال کیا کہ الیکشن کمیشن بتائے 2013کے الیکشن میں جو بیلٹ پیپر مسنگ تھے ، ان پر کیا کوئی ایف آئی آر کٹوائی گئی ؟لیکن میرے جلسے میں تقریریں کرنے پر ایف آئی آرز کٹوادی گئیں۔(جاری ہے)
ان کا کہناتھا کہ این اے 122 میں الیکشن فراڈ ہوا ہے ، اس پر پھرسے الیکشن کمیشن کے پاس گئے ہیں ،الیکشن کمیشن کوپاکستانیوں کی طرف سے کہتاہوں کہ صاف اور شفاف الیکشن کرانا آپ کا فرض ہے ،ہمیں نیوٹرل امپائر چاہیے ، وہ نہیں جو حکومت کے ساتھ مل کر اسے میچ جتوائے۔
عمران خان ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچے تو ان کی گاڑی کے گرد مجمع لگ گیا،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے گاڑی کیلئے عمارت کا دروازہ کھلوانے کی کوشش کی مگر چیئرمین پی ٹی آئی گاڑی سے باہر نکل آئے،اردگرد موجود لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اورووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن میں کے اندر چلے گئے۔عمران خان جس طرح ہجوم میں آہستہ آہستہ ووٹ ڈالنے آئے تھے اسی انداز میں واپس چلے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.