سیالکوٹ : میں پاکستان کی تقدیر بدلنے نکلا ہوں، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ، میں کبھی اپنی عوام کو تنہا نہیںچھوڑوں گا، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا ریلی سے خطاب
سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 15:39
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : سیالکوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے جنون کا کوئی توڑ نہیں ، اس جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام نے اپنے مسائل کا حل خود نکالا، اپنی سڑکیں اور ائیر پورٹ بنائے. آپ کو تو حکومت کی ضرورت ہی نہیں. عمران خان نے کہا کہ عوام اپنے مستقبل کا سوچیں.
پاکستان میں کرپٹ مافیا حاوی ہے ، حکومت نے دو سال میں اٹھارہ ارب ڈالر کے قرضے لیے. جس سے پاکستان کا ہر شہری مزید مقروض ہو گیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام میرٹ کو اوپر نہیں آنے دیتا. خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے نکلا ہوں، میں اپنی قوم کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ہار نہیں مانی ، کشکول توڑنے کا وعدہ کرنے والوں نے ریکارڈ قرضے لیے .
عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم ہونا چاہئیے کہ الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ن لیگ جیت گئی ، اس بات کی سمجھ نہیں آئی. حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے ایمپائر کے بغیر میچ نہیں کھیلتے تو الیکشن شفاف کیسے ہونے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.