سینیٹر مشاہد حسین سیداور حلیم عادل شیخ کی شہید مریم مختار کے گھر آمد
ڈیفنس کمیٹی کی میٹنگ میں مریم مختار کو بہادری کا تمغہ دلوانے کے لیے قرارداد منظور کرائینگے،مشاہد حسین سید
پیر 30 نومبر 2015 18:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل و سینیٹرمشاہد حسین سید کی شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر آمد،جہاں انہوں نے مریم مختار کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا ۔ان کے ہمراہ مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہیدمریم مختار کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی ،ملیر کینٹ میں واقع رہائش گاہ پرشہیدکے والد کرنل ریٹائرڈ مختاراحمد اور والدہ ریحانہ مختار سے ملاقات میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مریم مختار پاکستان کی پہلی فائٹرپائلٹ تھیں ان کی بہادری پاکستانی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔
میں ان کے لیے سینٹ ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے سفارش کرونگا ،انہوں نے کہا کہ ہم ڈیفنس کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کراؤئینگے ،اور اس سلسلے میں شہیدمریم مختار کو بہادری کا تمغہ دلانے کے لیے ائیرفورس چیف کو خط بھی لکھوں گاکہ تاکہ مریم مختار کی بہادری کے لیے اعلیٰ ایوارڈ کا اعلان کیا جاسکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس ساری قوم کو اپنی بہادر بیٹی کی شہادت پر ناز ہے ۔
اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا شہید مریم مختار کے والدین سے ملکر دل بہت خوش ہو ا ہے ،انہوں نے جس خندہ پیشانی کے ساتھ بیٹی کی شہادت کو قبول کیا ہے وہ ناقابل فراموش لمحہ ہے اس لحاظ سے ہمیں بھی فخر ہے کہ وہ سندھ کی بیٹی تھی جس نے پورے سندھ کا سرفخر سے بلند کردیاہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہیں جو محبت وطن ہیں اور اپنے بچوں کو قوم اور ملک کی خاطر قربان کردینے کو فخر سمجھتے ہیں۔اس موقع پر لیگی رہنما نعیم عادل شیخ،آغارفیع اﷲ،فیاض لغاری،جاوید اعوان ،انیس الدین بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.