کراچی، باشعور شہری شعبدہ بازوں کے اعلانات سے پرہیز کریں یہی صحتمند اور توانا کراچی کے لئے ضروری ہے،علی اکبر گجر
پیر 30 نومبر 2015 18:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے باشعور شہری شعبدہ بازوں کے اعلانات سے پرہیز کریں یہی صحتمند اور توانا کراچی کے لئے ضروری ہے․سندھ کی معاشی ترقی کا آغاز کراچی میں مسلم لیگ(ن) کی منتخب بلدیاتی قیادت کے ہاتھوں سے ہوگا․ میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار کراچی کو دنیا کا سب سے خوبصورت، صا ف ستھرا اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے․ کراچی کے مستقبل کیساتھ تجربے کرنے والوں کے لئے سندھ سمیت ملک بھر میں کہیں کوئی گنجائش نہیں․ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی ضلع شرقی کی یونین کونسل نمبر21 برمی کالونیکے لئے پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمیں محمد الیاس کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی کراچی کا دوسرا ڈیفنس بنے گا جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام بلدیاتی امیدواروں نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے․ سندھ پر تیس سالوں سے مطلق العنان حکمرانی کرنے والوں نے شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی کو موئنجو دڑو بنا دیا ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر نے یونین کونسل نمبر21 برمی کالونی کورنگی ٹاؤن کے لئے پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار محمد الیاس کی کامیابی کے لئے حلقہ کے ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کراچی کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع ہے حالانکہ ملک کی بڑی صنعتیں بھی اس ضلعے میں ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں لیکن اس ضلع کی بلدیاتی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہہ ہے․ اہم ترین صنعتی علاقے میں بد ترین بلدیاتی صورتحال کی وجہ سے صنعتی برادری بھی پریشان ہے․کورنگی کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں اور کورنگی کو کراچی کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کی ضمانت ہم دیتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کے علاوہ مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر، یونین کونسل کورنگی نمبر21 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چیئرمین محمد الیاس کے علاوہ برکت اﷲ صدیقی، سردار نذیر، محمد طاہر ہنجرا، فصیح الرحمن ،کونسلر نصرت ، چوہدری لیاقت آرائیں، محمد جاوید،راؤ محمد جمیل نے بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دفتر کے افتتاح اور اجتماع میں شرکت کی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نمبر32 محمد الیاس نے اجتماع کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو جب بھی آپ نے خدمت کا موقع دیا ہم نے ثابت کیا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ایجنڈے کے سوا کوئی دعوی نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے ووٹرز کو بے یارو مددگار چھوڑتے ہیں․
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.