مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے داعش کی وقتی شادیوں کو غیر اسلامی فعل قرار دیدیا
منگل 1 دسمبر 2015 14:44
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے انتہا پسند تنظیم 'داعش' سے وابستہ خواتین اور تنظیم کے جنگجوؤں کے درمیان 'وقتی شادی' اور بعد ازاں طلاق کو غیراسلامی قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جامعہ الازہر کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں شادی اس وقت حلال تصور کی جاتی ہے جب اس کے 'نیک اور اعلیٰ مقاصد ہوں۔
اسلامی قوانین کے مطابق 'شادی ایک مرد اور عورت کے درمیان باہمی عزت اور عزم کا معاہدہ ہے۔(جاری ہے)
'الازہر آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ داعش کی جانب سے شام اور عراق کے علاقوں سنجار اور نینوی میں رہنے والی یزیدی خواتین پر جنسی حملے بھی اسلامی شرعی قوانین کے مطابق ناقابل برداشت رویے کا مظہر ہیں۔داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ غلامی کے طریقوں کو ختم کرنے کے نتیجے میں معاشرے میں زناء پھیلتا رہے گا کیوں کہ اس کے علاوہ اور کوئی متبادل موجود نہیں ہے اور ماضی میں بھی کئی ممالک میں غلامی کا راج رہا ہے۔
الازہر کے مطابق اسلام نے عارضی شادیوں پر اس لئے پابندی لگائی ہے کیوں کہ ان سے اسلام میں عورت کو دیا جانے والا تشخص خراب ہوتا ہے اور عورت ایک مرد سے دوسرے کے ہاتھ بکنے والے سستے کھلونے کی مانند بن جاتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.