انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی
منگل 1 دسمبر 2015 16:57
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی جبکہ رواں سال ٹاپ ٹیموں میں جیت ہار کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جس نے 10میں سے چھ میچز جیتے ہیں جبکہ تین میچز ہارنے کے علاوہ ایک میچ ٹائی کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش سائیڈکو عموماً مختصر فارمیٹ کی اوسط درجے کی ٹیم قرار دیا جاتاہے مگر یہ بات سب کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے کہ وہ 2015ء کے کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔
پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2015ء کے ٹوئنٹی20کیلنڈرایئر کی فتح و شکست کے تناسب کے اعتبار سے نہ صرف کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے بلکہ سال میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بھی ہے جس نے سال کے دوران کھیلے گئے پانچ میچو ں میں سے چار جیتے ہیں جبکہ صرف ایک میچ ٹائی کیا ہے تاہم اْسے کسی میچ میں ناکامی کا سامنانہیں کرناپڑا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.