پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں،بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفنی دجارک کی صحافیوں سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 17:16
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیاکے مطابق بان کی مون کے ترجمان اسٹیفنی دجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرس میں نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی آئے گی ۔
تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ،پاکستان اور بھارت اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور انکے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی تھی ۔مودی خود چل کو نوازشریف کے پاس آکر انکے ساتھ صوفے پر بیٹھ گئے اور خوشگوار ماحول میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.