پٹر ولیم مصنوعا ت ملکی محصولات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں،عالمی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت برقراررکھی گئیں
منگل 1 دسمبر 2015 20:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پٹر ولیم مصنوعا ت ملکی محصولات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں‘عالمی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت برقراررکھی گئیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل 15 فیصد سستا ہوا لیکن پاکستانی عوام کو پٹرول مہنگا ہی ملے گا کیونکہ حکومت کو تو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیکس درکارہیں،عالمی مارکیٹ میں نومبر کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان عالمی مارکیٹ سے عرب لائٹ خام تیل خریدتا ہے،، 30 اکتوبر کو مارکیٹ میں اس کی فی بیرل قیمت 45 ڈالر 70 سینٹ تھی جو 27 نومبر تک کم ہوتے ہوتے 38 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل رہ گئی،، اگر ایک بیرل خام تیل کو لیٹر اور ڈالر کو روپے میں بدلا جائے تو عالمی مارکیٹ میں تیل جتنا سستا ہوا ہے اسی تناسب سے پاکستان میں پٹرول کو کم سے کم ساڑھے چار روپے فی لیٹر سستا ہونا چاہیے تھااس سے قبل بھی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.