پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈر وں کااجلاس
28مئی کو وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اقتصادی راہداری سے متعلق مغربی روٹ کی تعمیر سمیت جو فیصلے ہوئے تھے ان پر من وعن عمل کیا جائے ین ایچ اے ،صوبے کی سیاسی قیادت کیساتھ 10 دنوں کے اندر اندر ملاقاتیں کی جائینگی، 4دسمبر کو اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کر کے وفاق کو بھیجی جائیگی جس میں اقتصادی راہداری روٹ سے متعلق صوبے کے عوام کے خدشات کو اجاگر کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ
منگل 1 دسمبر 2015 21:22
پشاور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم دسمبر۔2015ء) )پاک چین اقتصادی راہداری روٹ سے متعلق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک‘ اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور تمام پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کے علاوہ صوبائی وزراء شاہ فرمان خان‘ مشتاق احمد غنی‘ انیسہ زیب طاہر خیلی اور عنایت اﷲ خان کے علاوہ اراکین اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 28مئی کو وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اقتصادی راہداری سے متعلق مغربی روٹ کی تعمیر سمیت جو فیصلے ہوئے تھے ان پر من وعن عمل کیا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 28مئی کے بعد پلاننگ کمیشن کی ویب سائٹ سے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق جو انفارمیشن‘ نقشہ جات اور ریسورسز بشمول جیسے فائبر آپٹک این ایل جی‘ پاور جنریشن‘ سولر اور وینڈ وانرجی پراجیکٹس کو صرف پنجاب کے بعض مخصوص علاقوں تک محدود رکھا گیا ہے جس سے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کے خدشات کو تقویت ملی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.