صرف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا، اسحاق ڈار
وفاقی وزیرسینیٹر اسحاق ڈار کی داتا گنج بخش کے عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت
منگل 1 دسمبر 2015 21:50
لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صرف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیاہے ،عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی، ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیاء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی، ضرب عضب جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے کو ہے، آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید ابو الحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی رسم چادر پوشی و دودھ کی سبیل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب میاں عطاء محمد مانیکا‘ صوبائی وزبر خوراک بلال یاسین‘ سیکرٹری اوقاف نیئر اقبال‘ ڈی جی مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری‘عزیز الرحمن چن، داتا دربار انتظامیہ کے افسران‘ سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن‘ خطیب داتا دربار مسجد‘ معروف قاری سید صداقت علی‘ معروف نعت خواں‘ علماء کرام و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.