بلدیاتی ادارے گراس روٹ لیول پر ترقی اور مسائل کے حل میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں:گورنر پنجاب کی سر گو دھا سر کٹ ہا ؤس میں مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی ا لیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 21:51
سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پارٹی ورکرز کسی بھی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں ، بلدیاتی ادارے گراس روٹ لیول پر ترقی اور مسائل کے حل میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، صوبہ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں غیر معمولی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد او رقیادت کی کارکردگی پر یقین کاواضح ثبوت ہے ۔
ملک احتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا ،عوام خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون ملک کی ترقی او رخوشحالی کیلئے مخلص ہے ۔ وہ منگل کے روزاپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں سرگودہا سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی ا لیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید، ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ سردار بہادر عباس میکن ‘ مہر غلام دستگیر لک ‘ میاں مناظر علی رانجھا‘ رانا منور غوث، چوہدری شاہنواز رانجھا او ردیگر راہنما بھی موجود تھے ۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ گورنر کیلئے میری تقرری ورکرز کی حوصلہ افزائی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ملک کو بجلی کی قلت اور دیگر مسائل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، پاک چائنا اقتصادی کوریڈور ملک کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں روزگار کے مسائل کے حل کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے ۔ حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ کی ترقی کیلئے ٹھوس منصوبہ کے ذریعے عمل پیرا ہیں اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ گورنر پنجاب سے سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے چیمبر کے صدر مختار احمد مرزا کی قیادت میں ملاقات کی اورچیمبر کے دفتر کیلئے اراضی کی فراہمی او ردیگر مسائل پیش کئے گورنر نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.