اسلام آباد ہائی کورٹ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمے میں جواب جمع کرادیا
تحریک انصاف کی فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست مسترد
منگل 1 دسمبر 2015 21:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمے میں جواب جمع کرا دیا ہے‘ جبکہ عدالت نے تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے‘ گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی‘ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر انور منصور جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ نعمان منیر پراچہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ نعمان منیر پراچہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروایا۔ درخواست گزر کے وکیل بیرسٹر انور منصور نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو سیاسی جماعتوں کے پارٹی فنڈز کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں‘ الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے ۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے ایک شہری اکبر بابر کی درخواست پر حکم جاری کیا تھا۔ بیرسٹر انور منصور کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی الیکشن کمیشن کے وکیل آئندہ سماعت پر اپنے دلائل دیں گے ۔ واضح رہے کہ وکلاء نے اتفاق کیا کہ تین دسمبرکو الیکشن کمیشن میں اس معاملے کی کارروائی پر التواء کی درخواست دی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.