تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی مانیٹرنگ کے لئے سمارٹ فون کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا لندن میں ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے زیراہتمام اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب
منگل 1 دسمبر 2015 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات سے غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے زیراہتمام اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ جامع اصلاحات کے ذریعے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں غریب اور امیر کو حاصل سہولتوں کا فرق ختم کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی مانیٹرنگ اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سمارٹ فون کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے انڈومنٹ فنڈ کی بدولت وسائل نہ رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد شہری اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر‘ انجینئر اور پیشہ ور ماہربن کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کی واؤچر سکیم کے ذریعے 18لاکھ طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں میں معیاری تعلیم کی سہولت حاصل ہے۔ ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے نمائندہ برائے پنجاب سربراہ سرمائیکل باربر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حکومت پنجاب کا اصلاحاتی پروگرام وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ویژن‘ محنت اور براہ راست نگرانی کا مرہون منت ہے۔ وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب اور ڈیفڈ کا تعاون مثالی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.