ضرب عضب کے نام پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ آپریشن کو بدنام کرنے کی سازش ہے،حکمرانوں نے اس سے قبل جو ظالمانہ ٹیکس لگائے کیا اس کی وجہ قوم کو بتائی تھی ؟حکمران کل بھی دہشت گردوں کے سپورٹر تھے اور آج بھی ان کے سہولت کار ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کاکور کمیٹی سے خطاب
منگل 1 دسمبر 2015 22:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 40ارب کے ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلہ کو آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی کے ساتھ جوڑنا دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو بدنام اور بوجھ ثابت کرنے کی سازش ہے۔معاشی دہشت گرد حکمرانوں نے اس سے قبل جو ظالمانہ ٹیکس لگائے کیا اس کی وجہ قوم کو بتائی گئی تھی؟۔
وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلیفون پر خطاب کررہے تھے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ منی بجٹ پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جمہوریت کے نام نہاد محافظ اس عوام اور ملک دشمن فیصلہ پر خاموش کیوں ہیں؟۔پارلیمنٹ اور اس کے اندر بیٹھے ہوئے ممبران اصلی ہوتے تو اس منی بجٹ کے راستے کی دیوار بن جاتے ۔(جاری ہے)
آئی ایم ایف سے قرضوں کی قسطوں کے عوض یہ ٹیکس لگائے گئے اور ایک سازش کے تحت وجہ آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی بتائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ہر فورم پر جاکر آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کا کریڈیٹ لیتے نہیں تھکتے اور دوسری جانب ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ کا آپریشن ضرب عضب کو ذمہ دار ٹھہرا کر عوام کو اکسانے کی بھی سازشیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں انہوں نے رواں سال کے بجٹ میں آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 100ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا اس میں سے کتنے پیسے ریلیز کیے گئے ؟اگروسائل نہیں تھے تو پھر اس اعلان کے ذریعے لاکھوں آئی ڈی پیز اور کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ جھوٹ کیوں بولا گیا۔حکمرانوں کے پاس اورنج ٹرین ،میٹرو بسوں، موٹرویز ، جاتی عمرہ کی تزئین و آرائش ، غیر ملکی پر تعیش دوروں کیلئے اربوں، کھربوں روپے کے فنڈز ہیں تو جس آپریشن کا 20 کروڑ عوام کی حفاظت ،پاکستان کی بقاء سے تعلق ہے اس کیلئے چندارب خرچ کرتے حکمرانوں کو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے 20 کروڑ عوام کیلئے اپنے گھر چھوڑے ۔موسمی تکلیفیں برداشت کیں ۔ان کیلئے اس طرح کی ہرزہ سرائی افسوسناک نہیں بلکہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمران کل بھی دہشت گردوں کے سپورٹر تھے اور آج بھی ان کے سہولت کار ہیں ۔پہلے انہوں نے ایک سال تک آپریشن کی مخالفت کر کے دہشت گردوں کو فرار کا محفوظ راستہ دیا اور اب اس آپریشن کو بوجھ ثابت کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.