کوئٹہ ، میر مسعود جاموٹ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی
منگل 1 دسمبر 2015 23:00
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) نوکجوکرخ سے میر مسعود جاموٹ اپنے دیگرسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔منگل کو انہوں نے یہ اعلان باقاعدہ طور پر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے منعقد ہ ایک پْر وقار تقریب میں کی۔ جس میں میر عبدالرزاق زہری مسلم لیگ(ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردارعز یز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ محمد عالم موسیانی عبدالرؤف جاموٹ چوہدری عبدالحق نادر باجوئی چیئرمین یوسی نوغے عبدالحی زہری رشیداحمد نتھوانی پروفیسر محمد حسن جاموٹ وڈیرہ عبدالنبی چنال سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
میر مسعود احمد جاموٹ نے کہاہے کہ انہوں نے بڑی مشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
چونکہ نواب ثناء اﷲ خان زہری حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے روزاوّل سے کوشاں ہیں۔ اور اب تک انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرچکے ہیں اور ان سے یہی توقع ہے کہ و مستقبل میں اس سے بڑھ کر عوامی مسائل کے حل کا عملی نمونہ پیش کریں گے میں نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہورہاہوں۔
تقریب سے میر عبدالرزاق زہری سردار عزیز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیر محمد فاروق جاموٹ چوہدری عبدالحق نادر باجوئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم میر مسعود احمد جاموٹ کو پارٹی میں آمد پر ویلکم کہتے ہیں اس شمولیت کے بعد نناّوے فیصد حد تک کرخ مکمل طور مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے اور وہاں کے لوگ نواب ثناء اﷲ خا زہری کے قافلے میں آچکے ہیں جس کے مستقبل و قریب میں سیاسی افق پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.