سعودی فوج نے سینکڑوں حوثی باغیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ، جوابی کارروائی میں درجنوں باغی ہلاک، حسب معمول حوثیوں نے سرحد میں دراندازی اور سعودی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مسلح افواج ان کی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کررہی تھیں اور ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے، بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری
منگل 1 دسمبر 2015 23:30
ریاض/صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) سعودی سیکورٹی فورسز نے سینکڑوں حوثی باغیوں کی اپنے علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،جوابی کاروائی اور جھڑپوں میں بیسیوں حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی علاقے میں دراندازی کے لیے دھاوا بولا تھا لیکن سعودی فورسز نے ان کے حملے کو پوری قوت سے پسپا کردیا ہے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ماضی میں بھی متعدد مرتبہ یمن سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں دراندازی کی ناکام کوششیں کرچکے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے سرکاری ٹی وی سے نشر کیے گئے بیان کہا ہے کہ حسب معمول حوثیوں نے سرحد میں دراندازی اور سعودی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مسلح افواج ان کی نقل وحرکت کی کڑی نگرانی کررہی تھیں اور ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.