آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے ٹیم کا اعلان ، یونس خان ، یاسر شا ہ ، سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2015 12:17

آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے ٹیم کا اعلان ، یونس خان ، یاسر شا ہ ، سرفراز احمد ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2015ء کے لیے آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، یونس خان ، یاسر شا ہ اور سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ ون ڈے ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا ۔ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اور ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انیل کمبلے کی سربراہی میں آئی سی سی نے سال 2015 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کیا جس میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اورآسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے ۔

ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کا انتخاب 18 ستمبر 2014ء سے 13 ستمبر 2015ء کے دوران کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی سلیکشن کمیٹی سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر این بشپ، سابق برطانوی بلے باز مارک بچر، آسٹریلوی ویمن ٹیم کی سابق کپتان بلینڈا کلارک اور بھارتی صحافی جی وسواناتھ پر مشتمل تھی ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان برطانیہ کے الیسٹر کک کو بنایا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیان کے ڈیوڈ وارنر ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، پاکستان کے یونس خان ، انگلنیڈ کے جو روٹ ، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ، پاکستان کے سرفراز احمد ، آسٹریلیا کے جو ش ہیزلووڈ ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ اور پاکستان کے یاسر شاہ شامل ہیں ،بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون کو بطو ر 12واں کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کا تاج جنوبی افریقی سٹار بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کے سر پر سجا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکا کے تلکارتنے دلشان ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا ، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ، نیوزلی لینڈ کے روس ٹیلر اور ٹریٹ بولٹ ، بھارت کے محمد شامی احمد ، آسٹریلیان کے مچل سٹارک ، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحیم اور پروٹیز لیگ سپنر عمران طاہر شامل ہیں جب کہ برطانوی بلے باز جو روٹ کو بطور 12واں کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔