خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کا آغاز
بدھ 2 دسمبر 2015 16:50
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ 2015-16 کے تحت ویجیٹیبل پروسسینگ مشینری کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں ایک ویجیٹیبل پرو سسینگ مشین فراہم کی جائے گی۔ ٹماٹو پلپر اور ڈی ہائیڈریٹر کیلئے ایسے کاشتکار / مزارعین درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے کم از کم 10 ایکڑ پر ٹماٹر یا 10 ایکڑ پر لہسن / پیاز / مرچ کاشت کی ہو۔
متعلقہ ضلع میں زراعت سے منسلک بزنس مین بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ جبکہ ہر خاندان سے صرف ایک فرد درخواست دینے کا اہل ہے اور خاندان کی تصدیق نادرا ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی۔ جبکہ درخواست دہندہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس نے پہلے کبھی مرکزی / صوبائی سطح پر اس سہولت سے فائدہ حاصل نہ کیا ہو۔(جاری ہے)
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور ان کی فیملی، گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران، محکمہ مال و زراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
مشینری کی فراہمی بذریعہ قرعہ اندازی متعلقہ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر کی زیر نگرانی درخواست دہندگان کی موجودگی میں ہوگی۔ خواہشمند حضرات درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pk سے ڈاوٴن لوڈ کریں جبکہ مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک 31 جنوری 2016 تک جمع کروائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.