ریاست تامل ناڈومیں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی
نظام نزدگی مفلوج ہوگیا اورتمام پروازیں منسوخ اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی،100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بدھ 2 دسمبر 2015 19:34
چنائے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) ریاست تامل ناڈومیں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے دارالحکومت میں نظام نزدگی مفلوج ہوگیا اورتمام پروازیں منسوخ اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ ریاستی دارالحکومت چنائے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ،اسکول،کالجوں اور جامعات کی چھٹیاں کردی گئیں ہیں جب کہ ایئرپورٹ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے پروازیں بھی معطل ہیں اورسیکڑوں مسافر چنائے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
ریلوے ٹریک زیرآب آنے کی وجہ سے ٹرین سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے چنائے دیگر شہروں سے کٹ کر رہ گیا ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تامل ناڈو میں مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے 100 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے بارشوں سے صدی کی بد ترین تباہی ہوئی ہے۔چنائے میں 12 سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کے اطراف میں 18 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔
بارشوں کا سلسلہ مزید 48 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔تامل ناڈو کی ریاستی حکومت نے چنائے میں ایمرجنسی کا نفاذ کررکھا ہے اور شہر کی تمام فیکٹریاں اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں،مسلسل بارشوں کے باعث 60 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ تامل ناڈ و میں گزشتہ ماہ سے موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک تقریباً 180 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.