تحریک انصاف لائیرز ونگ پنجاب کے صدر شاداب جعفری ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل
ہم غریب اور عام آدمی کی فلاح کیلئے پنجاب میں انقلابی اقدامات سے تبدیلی لے کر آئے تھے: چودھری پرویزالٰہی
بدھ 2 دسمبر 2015 20:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف لائیرز ونگ پنجاب کے صدر سابق صوبائی چیئرمین الیکشن کمیشن سید شاداب جعفری ایڈووکیٹ اور مقامی رہنما عمر ضیاء خان نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی بھی موجود تھے۔
چودھری پرویزالٰہی نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں غریب اور عام آدمی کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات سے یہ کر دکھایا۔(جاری ہے)
سید شاداب جعفری نے جو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اور پنجاب اسمبلی کیلئے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی ایسے سیاستدان ہیں جو ورکر کی عزت اور قدر کرتے ہیں، پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کا 5سالہ دورِ وزارتِ اعلیٰ سنہری دور تھا، اس دوران صوبہ میں وہ کام ہوئے جو پاکستان بننے سے لے کر آج تک نہیں ہوئے، ہم اور ہمارے ساتھی ان کی قیادت میں کام کر کے فخر محسوس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں نظریاتی اور پرانے ورکرز کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.